میرا نام شیخ سعدیہ یوسف ہے ۔میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طالب علم رہ چکی ہوں میں نے ماسٹر کی تعلیم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے مکمل کی ہے میں نے ماسٹر ایم ایس سی اکنامکس میں کیا ہے میرا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ماسٹر کرنے کا تجربہ کافی اچھا رہا میں نے اس یونیورسٹی کے تعلیمی نظام کو بہت اچھے طریقے سے سمجھا ہے اس تعلیمی نظام میں ہر طالب علم کو اپنی مدد آپ کے تحت پڑھنا ہوتا ہے اس کووڈ19 کے چلتے ہوئے اگر یہ کہا جائے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا تعلیمی نظام ڈسٹنس لرننگ کو پروموٹ کر رہا ہے تو بلکل بجا ہو گا۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو آنلائن لرننگ سسٹم کے چلتے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ اس آنلائن سسٹم سے پہلے بھی طلبہ و طالبات کو بہت مشکلات کا سامنا تھا لیکن ان مشکلات کا سامنا کرنا کچھ حد تک آسان تھا اس آنلائن نظام آگاہی پورٹل کے چلتے سٹوڈنٹس بہت پریشان ہو چکے ہیں ۔لہزا ان معاملات کو دیکھتے ہوئے میں نے یہ ایک چھوٹی سی کوشش کی ہے جس حد تک مجھ سے ممکن ہو سکے میں کم از کم ان سٹوڈنٹس کو ضرور صحیح معلومات فراہم کرسکوں جنکا تعلق اس کورس سے ہے جو میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے کر چکی ہوں ۔ سب سے بڑا مسئلہ طلبہ و طالبات کے لئے کتابوں کے بغیر آسائنمنٹس تیار کرنا اور امتحانات کی تیاری کرنا ہے لہزا اس مسلے کو دیکھتے ہوئے میری یہ ہی کوشش ہو گی کہ میں سٹوڈنٹس کے کورس کے متعلق مواد فراہم کر سکوں اور کتابوں کی سافٹ کاپیز کی شکل میں فراہمی بھی دے سکوں ۔
اس بلاگ کے تمام تر یوزرز کو متلع کرنا چاہونگی کہ آنلائن کلاسز میں آنے والی مشکلات سے متعلق بھی آپ سوالات کر سکتے ہیں جنکی کلاسز کسی طریقے سے آنلائن جوائن نہیں ہو پاتی اسکا حاضری کے لئے کیا اقدامات کئے جانے چاہیے اس سے متعلق آپکو آگاہی دی جائیگی ۔
کسی طالب علم کو یوزر پاسورڈ نہیں مل رہا اس سے متعلق بھی آپ کمنٹس کے زریعے یا ایمیل کے زریعے سے اپنا مسلے کا حل جان سکتے ہیں۔ مزید بہت ساری معلومات کے لئے آپکو ایک سوالات و جوابات پر مبنی ایک صحفہ میرے بلاگ پر جلد ہی فراہم کر دیا جائیگا ۔
No comments:
Post a Comment