Monday, 28 September 2020

معلومات

تمام علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پاکستانى طلبہ و طالبات کو اور میرا بلاگ پڑھنے والوں کو اسلام و علیکم ۔

میں خاص طور پر اس بلاگ کا آغاز ان تمام طلبہ و طالبات کے لئے کیا ہے جو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بے حد خفا ہیں یا یوں کہہ سکتے کے ناراض ہیں اور انکا غصہ اور ناراضگى جائز بھى ہے ۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کے لئے بہت سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھى موجود ہیں جو سٹوڈنٹس کو صحیح معلومات فراہم کرنے میں کامیاب بھى ہیں اور بہت سے غیر قانونی طریقے سے بھى کام کر رہے صرف اپنے چینل کو ترقى دینےکے لئے یا پھر لائکس حاصل کرنے کے لئے اور مزید کاروبار کے غرض سے ۔ لیکن ایسا کىیوں ممکن ہو پاتا ہے اسکى ایک بڑى وجہ سٹوڈنٹس کو وقت پر کتابوں کا نہ ملنا ہے کہ مجبوراً بنى بنائى اسائنمنٹ خرید کر بِنا تبدیلی کئے ٹیوٹر تک پہنچا دیتے ہیں جسکى وجہ سے ایک  ہى معیار کی مطلب ایک ہى طرز کی اسائنمنٹ کى وجہ سے سٹوڈنٹس کو نمبر کم ملتے یا فیل کر دئے جاتے ہیں اس مسلے کے حل لئے میرى ایک کوشش ہے کے اسائنمنٹ بنانے کے طریقے سے اگاہ کر سکوں کہ کس طرز پر بنائى جائے اسائنمنٹ کہ اچھے نمبرز سٹوڈنٹس حاصل کر سکیں ۔ 

میں طلبہ کو ایک خاص بات ضرور سمجھانا چاہونگى خدارا اس بات کو سمجھیں کے اس لانگ لائف لرننگ سسٹم میں طلبہ و طالبات کو خود مطالعہ کرنا ہوتا ہے اپنى تلاش کو جارى رکھنا ہوتا ہے جب تک انکے کورسز مکمل نہ ہو جائيں ۔ اگر آپ اىسے کورسز کا انتخاب کرتے ہیں جو بنا کسى اُستاد کے آپ نہیں سمجھ سکتے تو اس کے لئے آپ صرف کتابوں کے مل جانے سے بھی کچھ نہیں کر سکتے لہذا ایسے کورسز کا انتخاب کریں جو آپ اپنى ریسرچ سے مکمل کر سکو اس یونىیورسٹى کى بنیاد ہى اس بات پر ہے کے اپنى مددآ پ کے تحت اپنے کورسز کۃ مطالعہ کرینگے ۔تو  جب آپکو کسى اُستاد کہ رہنمائى نہیں ملتى یا کچھ سمجھ نہیں آرہا تو اس کے لئے یونىیورسٹى کو الزام مت دیا کریں بلکہ اب گریجویشن کے بعد ورکشاپس کو بھی لازمى قرار دیا گیا تا کہ مشکل کورسز میں کچھ حد تک طلبہ و طالبات کو رہنمائى مل سکے لیکن زیادہ تر طلبہ خود اس سہولت سے فائدہ حاصل نہیں کرسکتے اپنى حاضرى پر ہى توجہ  رکھتے کیونکہ زیادہ تر ان طلبہ وطالبات میں شادی شدہ خواتین اور. نوکرى کرنے والے لوگ شامل  ہوتے  تو اس مسلے میں رہنمائى نہ ملنے پر یونیورسٹى کو الزام نہیں دیا جا سکتا کیونکہ یہ سٹوڈنٹس کی اپنىى مجبوریاں ہوتى کہ وہ تمام تر سہولیات سے فائدہ نہیں حاصل کر سکتے ۔

اعتراضات اٹھانے والے مسائل ہیں ضرور جو نیا سسٹم شروع کیا گیا ہے   فلحال بہت ہى ناقص ہے لیکن سٹوڈنٹس کو تحمل سے کام لینا ہوگا ادارے کہ دى گئ ہدایات پر عمل کرنا ہو گا ۔کسى کو آئى ڈى پاسورڈ نہیں مل رہے کسى کے اپڈیٹ نہیں ہو رہے کسى کو پاس ہونے کے باوجود فیل کر دیا جا رہا ہے یونىیورسٹى والے ان مسائل کو غور سے سن نہیں رہے جس کہ وجہ سے کچھ سٹوڈنٹس بے بس ہوئے پڑے نا اسائنمنٹ ٹیوٹر تک وقت پر پہنچ پا رہى اسکے لئے یونىیورسٹى کو تیزى سے کام کرنا چاہیے یا پھر سے روایتى طرىقے سے کام شروع کر دینا چاہیے ۔ 

جن سٹوڈنٹس کو وقت پر آئى ڈى نہیں مل رہے وہ مجھے معلومات فراہم کریں اپنے رولنمبر کے ساتھ کمنٹ میں لکھ کر بھیجیں انشاءالله ضرور مدد مل جائیگى لیکن جن کے اکاؤنٹ اپڈیٹ نہیں ہو رہے وہ صرف یونىیورسٹى کے بس کا کام ہے اس کے لئے کسى پر اعتبار نا کریں کہ فلاح فلاح شخص آپکایہ کام کر دیگا یا کروا دیگا اسکے آپ صرف اسلام آباد کے  مین دفتر کى ہدایات پر عمل کریں اى میںل کی جائے جو کہ ہدایات میں دیا گیا ہے ۔

  میرا مقصد اس بلاگ کو بنانے کا صرف و صرف مدد کرنا ہے صدقہ جاریہ کى نسبت سے میری اہم توجہ میں ایم ایس سی اکنامکس کی کتابیں مہیا کرنا اور صحیح معنى میں گائیڈ کرنا کے اسائنمنٹ کتاب نہ  ملنے کی صورت میں ڈاؤنلوڈ کی گئى اسائنمنٹ کو کىیسے اچھے معیار کی اسائنمنٹ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے  اور یہ اس صورت ہی ممکن ہو سکتا جب آپ اپنے مسائل کو کمنٹ یا اى میل کی مدد سے مجھے آگاہ کرینگے

 اور امتحانات میں آپکى کىیسے اچھی تیاری ممکن ہو سکے گی اُمید کرتى ہوں آپ میری اس کوشش کو پسند کرتے ہوئے تعاون کرینگے اور اس بلاگ کو آگے لوگوں تک پہنچاینگے۔

انشاءالله اللہ پاک کی واحد زات ہمارے لئے اور تمام کوشش اور محنت کرنے والوں کے لئے آسانیاں پیدا کرے آمین


2 comments:

  1. Very good bohat achi baat hr aiou k students ki rahnumsi k liye or fake account bana k students ko miss guide karnay walo ko Allah hadayat de apki kawish bohat achi he 9nce again very good

    ReplyDelete